صدائے پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی پارٹی کے دوران ملک گل نواز کو پارٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) صدائے پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی کے بعد نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔ پارٹی چیئرمین سمیت مرکزی اور صوبائی عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے، خواتین ونگ باڈی بھی تشکیل دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صدائے پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ملک گل نواز پارٹی چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ غلام رسول کو مرکزی سیکرٹری جنرل، خان افسر مرکزی صدر خصوصی افراد، راجہ سلیمان صوبائی صدر خیبر پختونخوا، رستم زمان ڈویژنل صدر ہزارہ اور سردار شکیل ضلعی صدر ایبٹ آباد منتخب کیا گیا ہے، مختیار اعوان سٹی صدر خواتین ونگ منتخب ہوئی ہیں۔ ضلعی صدر ایبٹ آباد شبانہ بی بی، تحصیل صدر تسلیم اختر اور سٹی صدر ایبٹ آباد سلیم جان منتخب ہو گئیں ہیں۔ الیکشن کمشنر ظہور چوہدری نے الیکشن شیڈول کے مطابق تمام عہدیداران کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :