پولیس نے کوٹ نجیب الله کے سوکے سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں برآمد کر لیں

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پولیس نے کوٹ نجیب الله کے سوکے سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں برآمد کر لیں، تھانہ کوٹ نجیب الله پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ نجیب الله سوکا میں کار نمبر 8660 سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت راجہ منصور علی ولد راجہ علی زمان اور مسماة (الف) دختر محمد اصغر ساکنان محلہ بانڈی کوٹ نجیب الله سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکے اور لڑکی کی موت زہر کھانے یا کھلانے سے واقع ہوئی۔ واقعہ قتل یا خودکشی، اس سے متعلق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چل سکے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیں۔

متعلقہ عنوان :