مانسہرہ کی کچہری میں پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم،

پولیس نے دونوں اطراف کے افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ضلع مانسہرہ میں کچہری کے باہر دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے بعد پولیس نے دونوں اطراف کے افراد کو گرفتار کر لیا، تاریخ پیشی پر آنے والے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر کے بہت سے افراد کو زخمی کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کچہری مانسہرہ کے باہر 365 کے ایک مقدمہ میں تاریخ پیشی پر آنے والے دو گروپوں میں اس وقت تصادم شروع ہوا جب وہ تاریخ پیشی سے واپس گھر جا رہے تھے تاہم سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گروپ کے یونس اور یوسف جبکہ دوسرے گروپ کے خورشید اور فریدون سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :