خیبر پختونخوا میں پٹواریوں کی ہڑتال 27 ویں روز میں داخل ہو گئی، سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا

بدھ 14 مارچ 2018 15:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) خیبر پختونخوا میں پٹواریوں کی ہڑتال 27 ویں روز میں داخل ہو گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، پٹواریوں نے ہڑتال ختم کرنے کیلئے باعزت راستہ کی تلاش شروع کر دی، پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنے سمیت تمام دھمکیاں بے سود ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں پٹواریوں اور گرداروں نے سکیل اپ گریڈیشن کیلئے ہڑتال کر رکھی ہے جس کے 27 دن گذر چکے ہیں، پشاور میں احتجاج دھرنے سمیت اسمبلی کے سامنے دھرنے کی دھمکیوں نے بھی خیبر پختونخوا حکومت پر کوئی اثر نہیں دکھایا اور ابھی تک صوبائی حکومت کی طرف سے یقین دہانی تو درکنار پٹواریوں سے اس سلسلہ میں ملاقات تک نہیں کی گئی