رواں مالی سال برآمدات11.11 فیصد اضافے کے ساتھ 12.966 ارب ڈالر سے بڑھ چکیں، ادارہ شماریات

بدھ 14 مارچ 2018 15:28

رواں مالی سال برآمدات11.11 فیصد اضافے کے ساتھ 12.966 ارب ڈالر سے بڑھ چکیں، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) حکومت کے مؤثر اقدامات کی بدولت رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات 11.11 فیصد اضافہ کے ساتھ 12.966 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران برآمدی حجم 11 فیصد اضافہ کے ساتھ 12.966 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 11.67 ارب ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

حکومت کے مؤثر اقدامات اور برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم کے پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صنعتی شعبے کو توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ صنعتی پیداوار بڑھا کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔انھوں نے بتایا کہ توانائی کی فراہمی اور وزیراعظم کے برآمدات بڑھانے کیلئے پیکیج سے صنعتی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور گذشتہ سات ماہ کے دوران برآمدات میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ حکومتی اقدامات کے باعث آئندہ چند ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :