ہوم نیٹ، ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے مفاہمت کی دستاویز پردستخط

بدھ 14 مارچ 2018 15:26

ہوم نیٹ، ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے مفاہمت کی دستاویز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ہوم نیٹ اورپاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے سندہ اورپنجاب کے گھروں میں ریڈی میڈ گارمنٹس کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کیلئے سہولیات کی فراہمی بارے مفاہمت کی ایک دستاویز پردستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی اس دستاویزپر برطانوی امدادی ادارہ آکسفیم کے ایک پراجیکٹ کے تحت دستخط ہوئے۔

(جاری ہے)

ہوم نیٹ پاکستان کی ایگزیکٹوڈائریکٹرلیلیٰ اظہراورپاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چئیرمین سہیل افضل نے معاہدے پردستخط کیے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ہوم نیٹ پاکستان کی ایگزیکٹوڈائریکٹرلیلیٰ اظہرنے کہاکہ سمجھوتے کے تحت ہوم نیٹ اورپاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مل کر گھروں میں ریڈی میڈ گارمنٹس کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کوسہولیات کی فراہمی کیلئے کام کریں گے۔دستاویز کے تحت ایسی خواتین اورریڈی میڈگارمنٹس کے اداروں کے درمیان رابطوں کو تقویت دی جائیگی۔