فروری کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار و فروخت میں نمایاںاضافہ

بدھ 14 مارچ 2018 15:26

فروری کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار و فروخت میں نمایاںاضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ فروری کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق فروری 2018ء کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کے 6543 یونٹ تیار اور6454 یونٹ فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

فروری 2017 ء کے دوران ملک میں 5519 یونٹ تیاراور5647 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران ملک میں مجموعی طورپر45576 ٹریکٹر تیار اور44627کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصے میں ملک میں 31502 ٹریکٹر تیار اور31970کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ان میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔