اعتزاز احسن نے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ نہ بنانے کہ وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 15:18

اعتزاز احسن نے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ نہ بنانے کہ وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن نے رضا ربانی کو دوبارہ چئیرمین سینیٹ نہ بنانے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ریاست کی پوری مشینری اپوزیشن کے خلاف استعمال کی ہے۔

(جاری ہے)

اگر نواز شریف پہلے نہ کہتے کہ وہ رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ کے لیے اُمیدوار نامزد کرنے کی حمایت کریں گے اور پیپلز پارٹی پہلے ہی رضا ربانی کو نامزد کر دیتی تو ہو سکتا ہے کہ رضا ربانی کو دوبارہ چئیرمین سینیٹ بنا دیا جاتا۔ کیونکہ پنجاب میں زیادہ تر ووٹ رضا ربانی کے ہی ہوتے۔ اعتزاز احسن نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: