تحفظ ختم نبوت کنونشن برائے خواتین 18مارچ کو منعقد ہو رہا ہے

بدھ 14 مارچ 2018 15:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) شعبان ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کنونشن برائے خواتین 18مارچ بروز اتوار جامع سراج المساجند جناح کالونی کے گرائونڈ میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت مولانا محمد اکرن طوفانی کریں گے کنونشن سے مولانا جمیل طارق ساہیوال والے،مولانا نور محمد ہزاروی،مفتی طاہر مسعود و دیگر علماء خطاب کریں گے کنونشن کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز سے تعلق والی پروفیسرز،ٹیچرز ،طالبات بھر پور انداز میں اس کنونشن میں شریک ہو گی تاکہ انہیں اس سلسلہ میں آگاہی حاصل ہو اور وہ ناموس رسالت اور ختم نبوت ؐکا بھر پور دفاع کر سکیں۔