آصف علی زرداری نے جس طرح سینٹ الیکشن میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،ْامجد گل

بدھ 14 مارچ 2018 15:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح آصف علی زرداری نے سینٹ الیکشن میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں پارٹی کے سینٹرز میں عام طبقہ اور ورکر کی نمائندگی ہے اس میں نظریاتی لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ حکمران جماعت نے ایک بیمار اور اشتہاری کو سینٹر بنوایا ہے جو اس خاندان کا وفا دار ہے۔

متعلقہ عنوان :