مسلم لیگ (ن) کی قیادت پار لیمنٹ کی بالادستی، ووٹ کے تقدس کو بحال کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ،ْچوہدری مشتاق گل

میاں شہباز شریف کا صدر منتخب ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے،محمد نواز شریف کا پاکستان کی سیاست سے کردار کسی صورت میں ختم نہیں کیا جاسکتا ،ْ کارکنوں سے بات چیت

بدھ 14 مارچ 2018 15:23

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پاکستان میں پار لیمنٹ کی بالادستی اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرانے کے لئے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے اپنی رہائش گاہ پرگل والاسے آئے ہوئے کارکنوں کے ایک وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا مسلم لیگ( ن) کا صدر منتخب ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور میاں نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے باہر کرنے کی مذموم کوششوں کے باوجود مخالفین مسلم لیگ (ن) کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں یکے بعد دیگرے ناکام ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا پاکستان کی سیاست سے کردار کسی صورت میں ختم نہیں کیا جاسکتا اور نواز شریف ایک سیاسی رہنما سے بھی کئی درجے آگے بڑھ کر ایک نظرے اور سوچ کا نام بن چکے ہیں محمد نواز شریف کو جانبدار فیصلوں کے ذریعے سیاسی عہدو ں سے تو دور کیا جاسکتا ہے لیکن نواز شریف ایک سوچ کا نام ہیں اور یہ سوچ کسی عہدے کی محتاج نہیں۔