نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر شہباز شریف قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،ْندیم اقبال

عمران اور شیخ رشید نے ملک میں دھرنوں کے ذریعے افراتفری پھیلا نے کے سوا کوئی اچھا کام کیا ہے تو قوم کو بتایا جائے ،ْاخبار نویسوں سے گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 15:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے نائب صدر ندیم اقبال چوہدری نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر شہباز شریف قوم کو مایوس نہیں کریں گے،اناڑی سیاسی کھلاڑیوں کے کرتوتوں کی قیمت عوام مہنگائی ،عربت اور بے روزگاری سے ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران اور شیخ رشید نے پانچ سالوں میں ملک میں دھرنوں کے ذریعے انارکی اور افراتفری پھیلا نے کے سوا کوئی اچھا کام کیا ہے تو قوم کو بتایا جائے۔گفتگو کرتے ہوئے ندیم اقبال نے وزیراعلی شہباز شریف کو پارٹی کے مرکزی صد ر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ترقی کے دشمنوں کو شکست سے دو چار کریں گے وہ دن دو ر نہیں جب ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ترقی کے میدان میں استعمال ہونے والی پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پاکستان سپیڈ میں تبدیل ہوگی۔