کراچی،دودھ فروشوں کی ہڑتال، دکانیں بند

منڈی سے مہنگا دودھ خرید کر سستا کیسے فروخت کریں،4سال سے ایک ہی قیمت پر فروخت کررہے ہیں،دودھ فروش ریٹیلرز

بدھ 14 مارچ 2018 15:22

کراچی،دودھ فروشوں کی ہڑتال، دکانیں بند
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) کراچی میں دودھ کی فروخت کے لیے نرخوں کا معاملہ طے نہ ہوسکا، دکانداروں نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے دکانیں بند کر دیں۔دودھ فروش ریٹیلرز نے موقف اختیار کیاکہ ہول سیلرز نے 28 فروری سے فی لیٹر 12 روپے اضافہ کر رکھا ہے،اور اس ہفتے ہول سیلرز نے دکانداروں سے دودھ کی اضافی قیمت کی وصولی بھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

دکانداروں نے کہاکہ منڈی سے مہنگا دودھ خرید کر سستا کیسے فروخت کریں،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا عروج ہے ، جبکہ دودھ 4 سال سے ایک ہی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔دودھ فروش ریٹیلرز نے شکوہ کیا کہ شہری انتظامیہ بھاری جرمانے کر رہی ہے، کمشنر کراچی کسی کی نہیں سن رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ کی قیمت مقرر کرنے کے لئے گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا اور آج کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :