ایم کیوایم پاکستان ٹھٹھہ زون کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر کی سربراہی میں وفد کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات ،تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 15:13

ایم کیوایم پاکستان ٹھٹھہ زون کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر کی سربراہی میں وفد ..
گھارو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ٹھٹھہ زون کے نو منتخب ڈسٹرکٹ آرگنائزر ضمیر حسین پیروزانی کی سربراہی میں اراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ حیدرآباد زون آفس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹھٹھہ زون کے تمام نو منتخب ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے انہیں کہا کہ جس طرح 22اگست کے بعد آپ نے پارٹی کو بچایا وہ قابل تعریف ہے اور آپ کی قیادت پر ہم مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور متحد ہیں۔

اس موقع پر سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج سید الطاف حسین زیدی، اراکین سندھ آرگنائزنگ کمیٹی بابر حسین عباسی، را محمد طاہر، ڈسٹرکٹ جوائنٹ آرگنائزر ٹھٹھہ عرفان علی بکک، محمد شکیل، فنانس سیکریٹری عبدالحفیظ، اطلاعات سیکریٹری محفوظ علی سومرو، اراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی غلام رسول آرائیں، خدن لال مہیشوری، قادر بخش ہالو، ہارون کچھی اور شہزاد منگنہار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ٹھٹھہ ضمیر حسین پیروزانی و اراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ٹھٹھہ میں درپیش تنظیمی اور انتظامی مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹھٹھہ میں حق پرست عوامی نمائندے اور مرکزی تنظیمی ذمہ داران کو بھیج کر تمام مسائل حل کروائے جائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ تنظیمی کام کو مزید تیز کرتے ہوئے عوام سے بھرپور روابط رکھے جائیں اور ان تک تنظیمی پیغام پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود جلد ہی ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر کا دورا کرکے تنظیمی کام کو مزید تیز اور منظم کیا جائے گا۔