سیاسی بازیگروں نے ایون بالا میں سودابازیاں کیں ،

اسلامی نظام عدل کا نفاذ ہی ملک میں امن وسکون اور فلاح کا ضامن ہے ،مولانا راشد محمود سومرو 22مارچ کی اسلام زندہ باد کانفرنس کواہلیان کراچی بھرپور عوامی شرکت سے تاریخ ساز بنائیں گے،ورکرز کنونشن و دیگر اجتماعات سے قاری محمدعثمان ،عبدالکریم عابد، ڈاکٹرنصیرسواتی،مولانا عمرصادق، اکبر ہاشمی ودیگر کا خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عوام سیکولر سیاسی جماعتوںکے مکروہ کردار سے مایوس ہوچکے ہیں، مذہبی جماعتیں ہی ان ناامیدیوں کا ازالہ کرسکتی ہیں،جمعیت علمائے اسلام نے ملک سے لوٹ کھسوٹ ،کرپشن ،اقرباپروری،بے روزگاری ،بدامنی ،فحاشی وعریانی اور دیگر معاشرتی برائیوں اور ناہمواریوں کے خلاف قوم کومنظم پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، وہ اسلام زندہ باد کانفرنس22مارچ کراچی کی تیاریوں کے سلسلے میںدورہ ضلع غربی کے دوران عبداللہ گبول گوٹھ گلشن معمار میں جے یوآئی سونگل یوسی 38 غربی کے ورکرز کنونشن ، میانوالی ، پٹھان کالونی ،مومن آباد اور پٹھان کالونی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجتماعات سے جے یوآئی کے صوبائی نائب قاری محمد عثمان ، مولانا عبدلکریم عابد ،مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی،مولانا عمرصادق ،سیداکبر شاہ ہاشمی،سمیع سواتی ،محمد شریف گبول ، قاری طلحہ زبیر سواتی،مولانا محمد خان گبول ،مولانا عثمان زور، مولانا حبیب اللہ مری،حافظ اشرف مینگل ،مولانا عبدالعلیم اظہرودیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا راشد محمود سومرو ،قاری عثمان ،ڈاکٹرنصیر سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرقائدمسائل کی آماجگاہ بن چکاہے ،شہر میں پانی کا بدترین بحران ہے کچی آبادیاں پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہیں اور ٹینکرزمافیا حکومتی ایماء پر غریب عوام کا خون چوسے جا رہاہے ،سندھ پربرسوں سے مسلط جماعت آج تک اس صوبے کو پانی کی مسلسل اور منظم فراہمی تک یقینی نہیں بناسکی باقی محکمے بھی نااہلی کی وجہ سے ناکامیوں کی منہ بولتی تصویریں ہیں،مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سرکار کے تمام محکموں میں رشوت اور لوٹ کھسوت کا بازار گرم ہے ،جے یوآئی وطن عزیز سے کرپشن ،لاقانونیت ،بے روزگاری ،مہنگائی ،عدم تحفظ،اور بدامنی کا خاتمہ کرکے ملک میں امن عدل وانصاف پر مبنی اسلامی معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہے ،اسلامی نظام ہی ملک میں امن و سکون اور فلاح کاضامن ہے ،مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ 22مارچ کی اسلام زندہ باد کانفرنس کراچی کے مثالی اور تاریخ ساز انعقاد سے ثابت ہوگا کہ شہرقائددین اسلام سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اسلامی نظام کے نفاذ اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دے ،مولانا راشد سومرو نے کہا کہ ایوان بالا میں عوامی مینڈیٹ کے سوداگروں کے احتساب کا وقت قریب آں پہنچا ہے ،عوامی نفرت کے سیلاب سے اب ان سیاسی بازیگروں کو کوئی نہیں بچا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :