کراچی،لیاری مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

مارے جانے والوں میں چاکر علی، مہرعلی، عامر علی عرف عامر پانڈے ،عمیرعلی اورعامر شامل ہیں،ترجمان رینجرز

بدھ 14 مارچ 2018 15:13

کراچی،لیاری مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ شب مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔ترجمان کے مطابق مارے جانے والوں میں چاکر علی، مہرعلی، عامر علی عرف عامر پانڈے ،عمیرعلی اورعامر شامل ہیں۔ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ ذکری پاڑہ میں رات سوا 8 بجے کے قریب رینجرز کی جانب سے معمول کا گشت کیا جا رہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا ایک اہلکار فواد حسین شہید اور دیگر 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کے قبضے سے دستی بم، 3 آوان بم، ایک نائن ایم ایم پستول اور میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا، اس دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں برآمد ہوئی ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گورنر سندھ کی جانب رینجرز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :