دبئی میٹرو کوچ میں نشے میں دھت آدمی خاتون کو ہراساں کرنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 14:56

دبئی میٹرو کوچ میں نشے میں دھت آدمی خاتون کو ہراساں کرنے پر گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) دبئی میٹرو میں نشے میں دھت آدمی کی خاتون کو ہراساں کرنے خبر وائرل ہو چکی ہے ۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق 38 سالہ بھارتی آدمی 14 فروری کو نشے می دھت دبئی میٹرو میں سوار ہوا اور اسنے خاتون کو اسکی کمر سے پکڑا اور اسے نازیبا طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ اس بھارتی نے منگل کے روز عدالت میں کیس کی پہلی سنوائی پر خود پر لگائے جانے والے الزامات غیر قانونی طور پر شراب پینے اور عورت کو جنسی ہراساں کرنے کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

آدمی کا کہنا تھا کہ غلطی سے اسکا ہاتھ خاتون کو لگ گیا تھا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ 14 فروری کو دبئی میٹرو میں تھی کہ رات 10بج کے 15 منٹ پر اس کسی شخص نے اسے کمر سے پکڑ لیا ۔ خاتون نے بتایا کہ اسنے فوری طور پر دبئی پولیس کو شکایت درج کرائی اور اسے دبئی پولیس اسٹیشن میں 38 سالہ بھارتی کے گرفتار ہونے کے بعد پتہ چلا کہ اس شخص نے اسے چھوا تھا۔ شکایت گزار خاتون کی عمر 27 سال ہے اور اسکا تعلق بھارت سے ہی ہے۔ عدالت نے دونوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 27 مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :