200 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 15:02

200 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
سرگودھا۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر ِ اہتمام 200 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15 مارچ (جمعرات) فیصل آباد میں منعقد ہوگی، یہ مجموعی طور پر 73 ویں قرعہ اندازی ہے ، 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے‘ دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے 5 انعامات‘ تیسرا انعام 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 2400 ہے۔

متعلقہ عنوان :