اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی
تازہ ترین : 1

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی،صدر نیشنل بینک سمیت 3ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کردیتے ہیں،جس پر وکیل سعید احمد نے کہا وہ 16مارچ کو پیش نہیں ہوسکتے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ 20مارچ کو پیش ہوجائیں اسی دن فرد جرم عائد کریں گے۔سعید احمد کے وکیل نے کہا امید ہے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا منظور ہوجائے گی،جس کے بعد سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:43:22

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :