Yayvo.com نے پی ایس ایل تھری کے فائنل اورسیمی فائنل کے میچز کے ٹکٹس کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 مارچ 2018 14:40

Yayvo.com نے پی ایس ایل تھری کے فائنل اورسیمی فائنل کے میچز کے ٹکٹس کا اعلان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : پی ایس ایل تھری کے فائنل اور پلے آف میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔اپنی پسندیدہ ٹیم کی جرسی خریدیں، پی ایس ایل تھری کے میچ کے ٹکٹ بُک کریں اور پاکستان میں شاندار میچز دیکھیں۔

پاکستان کی عوام پی ایس ایل تھری کے ایڈیشن کے لیے کافی پُرجوش ہیں جبکہ ان کے پُر جوش ہونے کی سب سے بڑی وجہ پی ایس ایل تھری کے پلے آف میچز کا لاہوراورکراچی میں انعقاد ہے۔

کیونکہ اس سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہو گی۔ پی ایس ایل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں ملک بھر کے نئے ٹیلنٹ کو عوام کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع ملتا ہے۔جبکہ پی ایس ایل تھری نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بھی کھولے ہیں۔

(جاری ہے)


پی سی بی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل تھری کے میچز پچھلے دونوں ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ سنسنی خیز ہوں گے اور ہر میچ میں اسکو بورڈ کے ٹوئسٹ ہونے سے لگتا ہے کہ پی سی بی نے یہ کر دکھایا ہے، پی ایس ایل کے تھرڈ ایڈیشن میں کئی اچھے پلیئرز کارکدگی دکھا رہے ہیں۔

وہ ٹیمیں جن سے اچھی کارکردگی کی توقع تھی انہوں نے اپنے مداحوں کو خاصا مایوس کیا جبکہ وہ ٹیمیں جنہیں معمولی سمجھا جا رہا تھا، انہوں نے اپنی کارکردگی سے کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا۔اب تک کرکٹ شائقین دو سپر اوورز، دو ہیٹ ٹرک، ایک طویل چھکے سمیت کئی ریکارڈ توڑ کارکردگیوں سے لطف اندوز ہو ئے۔

ٹکٹ سے کرکٹ پی ایس ایل تھری کے لئے۔



پی ایس ایل تھری کا ایڈیشن سیمی فائنل اور فائنل میچز لاہوراور کراچی میں کروانے کے اعلان کے بعد خبروں کی زینت بھی بنا رہا۔اس ضمن میں پی سی بی سے بارہا سکیورٹی معاملات سے متعلق دریافت کیا گیا۔ لیکن پی سی بی نے ہر بار یہی جواب دیا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔جس کے بعد نو سالوں کے بعد پاکستان میں موجود کرکٹ شائقین پُرجوش نظر آئے۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ کراچی جبکہ پلے آف میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرتبہ کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا ہوا دیکھ سکیں گے۔ Yayvo.com پی ایس ایل تھری کی ٹکٹس کا آفیشل پارٹنر ہے جو کرکٹ شائقین کو اپنی ٹکٹس آن لائن بُک کروانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کی ٹکٹس 15 مارچ سے آن لائن موجود ہوں گی۔

ٹکٹس خریدنے کے لیے Yayvo.com/psl-tickets کو وزٹ کر کے صارفین اپنی ٹکٹس بُک کروا سکتے ہیں۔ ٹکٹ بُک کروانے کے بعد کرکٹ شائقین کو ایک ای میل موصول ہو گی جو ٹکٹ بُک ہونے کی تصدیق کرے گی۔ ای میل موصول ہونے کے بعد خریدار 19 مارچ سے اپنے قریبی TCS Express centers سے وصول کر سکیں گے۔



پی ایس ایل تھری کا Eliminator راؤنڈ لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ان میچز کی ٹکٹس Yayvo.com پر موجود ہیں۔ کرکٹ شائقین تمام ٹکٹس فروخت ہونے سے قبل اپنی اپنی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام صارفین کے لیے ضروری ہدایات:

ٹکٹس 15 مارچ کو رات 12 بجے سے Yayvo.com پر دستیاب ہوں گی
ٹکٹس کی قیمت کی ادائیگی آن لائن ہو گی اور پہلے سے ادائیگی پر ہی ٹکٹ بُک ہو گی
صارفین سے درخواست ہے کہ وہ آن لائن ٹرانزیکشن کے لیے اپنے کارڈز کو فعال کر لیں
کنفرم شدہ ٹکٹس کو TCS ایکسپریس سینٹر سے 19 مارچ 2018 سے حاصل کیا جا سکے گا۔


فائنل میچ کی ٹکٹس کی قیمت اور Enclosure کی تفصیلات درج ذیل ہیں
جنرل انکلوژر (وسیم باری، محمد برادز، انتخاب عالم ) - 1 ہزار روپے
فرسٹ کلاس (آصف اقبال، وقار حسن، ماجد خان) - 4 ہزار روپے
وی آئی پی (قائد، وسیم اکرم، عمران خان، ظہیر عباس) - 8 ہزار روپے
وی وی آئی پی (جاوید میانداد، فضل محمود، اقبال قاسم، نسیم الغنی) 12 ہزار روپے

Yayvo کرکٹ فیسٹیول 2018ء

پی ایس ایل۔

تھری کو فروغ دینے کے لیے Yayvo.com نے حتی الامکان کام کیا، اس مقصد کے لیے اس ویب سائٹ نے ایک منفرد شاپنگ فیسٹیول متعارف کروایا حس کو #YayvoCricketFestival18 کا نام دیا گیا۔اس فیسٹیول میں ایل ای ڈی ٹی وی، موبائل فونز، گھریلو استعمال کی اشیا اور کچن میں استعمال ہونے والی اشیا پر میزان بنک اور ایزی پیسہ کے تعاون سے 75 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔


مزید ، Yayvo.com کراچی کنگز کا آفیشل پارٹنر بھی ہے۔ Yayvo.com پر کراچی کنگز سمیت پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کی جرسیاں، مگ، ٹوپیاں، بیگز اور اپرز بھی دستیاب ہیں۔ تو آپ کو اور کس چیز کا انتظار ہے؟؟
اپنی پسندیدہ ٹیم کی جرسی خریدیں، پی ایس ایل تھری کے میچ کی ٹکٹ بُک کریں اور پاکستان میں شاندار میچز دیکھیں۔
Yayvo.com نے پی ایس ایل تھری کے فائنل اورسیمی فائنل کے میچز کے ٹکٹس کا اعلان ..

متعلقہ عنوان :