واشنگٹن میں کیپٹل ہل کے سامنے فائرنگ سے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 14:37

واشنگٹن میں کیپٹل ہل کے سامنے فائرنگ سے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کے سامنے سیاستدانوں کو اسلحہ کی کھلی چھوٹ سے ہونےوالی تباہی کا احساس دلانے کےلیے خاموش احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران احتجاج کانگریس کے باہر جوتوں کی ہزاروں جوڑیاں رکھ دی گئیں۔7ہزار جوتوں میں سے ہرایک اس طالب علم کی یاد میں ہے جو 2012 سے اب تک امریکی درسگاہوں میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے امریکا میں نہ رکنے والا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، مگر طاقت ور لابی اسلحہ قوانین سخت کرنے کی راہ میں بڑی رکاﺅٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :