نادراکا کراچی میں اپنے دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 14:37

نادراکا کراچی میں اپنے دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا)نے کراچی میں اپنے دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین عثمان مبین نے شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران سائلین سے مسائل پوچھے اور عوامی مشکلات پر اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا۔

چیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے ڈیفنس میگا سینٹر کے تمام عملے کو تبدیل کردیا اور عوامی شکایات پر 4 سینٹرز کے انچارج کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نادرا عام سائل بن کر سائٹ میں واقع میگا سینٹر پہنچے اور طویل قطار میں کئی گھنٹے کھڑے رہے۔اس موقع پر طویل مشاہدے کے بعد چیئرمین نادرا نے شہریوں کو دانستہ تنگ کرنے اور ذمے داری سے غفلت برتنے والے عملے کے ایک فرد کو معطل جبکہ دوسرے کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ عنوان :