جڑ ی بو ٹیوں کا خا تمہ اور فصلوں کی موثر زہر پا شی ز یا د ہ پیداوار کا با عث بن سکتی ہے، ز ر عی ما ہر ین

بدھ 14 مارچ 2018 15:00

سلانوالی۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جڑ ی بوٹیاں، سنڈ یا ں اور بیماریاں فصلوں کی پیداوار میں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہے، انکے تدارک کیلئے کمیا ئی زہر کا استعما ل ایک موثر علاج ہے ، تاہم زہروں کی صیحی افادیت اور مطلو بہ نتا ئج کے حصو ل کیلئے خاص حکمت عملی مر تب کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ یہ زہر نہ صرف زمین، پا نی، فضا اور جا ندا روں کے تما م ایکو سسٹم کیلئے مضر ہے بلکہ ناقص سپر ے مشینری اور غلط طر یقہ استعما ل کی و جہ سے زہر کا کافی حصہ ضا ئع ہو جا تا سے جس سے فصلوں کی پیداوار ی لاگت بڑھ جا تی ہے، جس سے فضائی اور آبی آلودگی بڑھ جا تی اور انسا نوں اور جا نوروں پر بھی برے اثرات مر تب کر تی ہے، کیڑوں اور بیمار یو ں کی اچھی تشخیص کر کے موزوں دوا ئی کا انتخا ب اور سپرے صبح یا شا م کریں با ر ش اور تیز ہو ا میں سپرے بند کردیں۔