مر چ کے کو ڑ ھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے

بدھ 14 مارچ 2018 15:00

سلانوالی۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) زر عی ما ہر ین نے سبز مرچ کے کاشتکا روں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کو مختلف بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، مرچ کے کو ڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدائی پھل پر گو ل گہر ے دھبوں کی صورت میں ظا ہر ہو تی ہے، جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جا تے ہیں پھل د رمیان سے سیاہ ہوجاتے ہے اور آخر میں سارا پھل سیا ہ ہو کر گل سڑ جاتا ہے، پتوں کے مو ڑائو ں کی و جہ سے پتے چڑمڑ ہو جاتے ہے پھول جھڑ جاتے ہے اور جو پھو ل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا ہو تا ہے، مر چ کا مرجھائو کی بیمار ی پتوں پر گو ل یا نوکدا ر بھورے داغوں کی صورت میں ظا ہر ہوتی ہے جو بعد میں سیاہ ر نگت ا ختیار کر لیتے ہیں، مر چ کے تنا ئو کا گلا ئو کے حملہ سے پود ے کا تنا زمین کی سطح کے با لکل قر یب سے گل جا تا ہے اور بعدازاں سارا پھول سوکھ جا تا ہے، اس بیما ر ی سے بچا ئو کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ا یم ریڈ و مل گو لڈ یا متبادل زہریں 3 تا 5 مر تبہ بد ل کر سپر ے کریں ۔

متعلقہ عنوان :