جو کی فصل کلر ز د ہ ز مینوں میں بھی اچھی پیداوار د یتی ہے،ماہرین

بدھ 14 مارچ 2018 15:00

سلانوالی۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)زرعی ما ہر ین کے مطا بق جو کی فصل کلر زدہ زمینوں میں بھی اچھی پیداوار دیتی ہے جہاں دوسر ی خوردنی اجناس کی کاشت ممکن نہیں ہوتی، جو کا پودا سخت جان ہو نے کی و جہ سے کم رطوبت والی اور کلر اٹھی زمینوں میں کامیابی سے اگا یا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ با رانی علاقوں میں یہ فصل خاص اہمیت کی حامل ہے، کاشت سے پہلے دو یا تین بار ہل چلا کر زمین تیار کر لینی چا ہیے کم ا ز کم ا یک دفعہ مٹی پلٹنے وا لا ہل ضرور چلا یا جا ئے تا کہ جڑ ی بوٹیوں کی تلفی ممکن ہو سکے اور زمین میں نمی کو محفوظ کیا جاسکے، زرعی ماہرین نے ’’ا ے پی پی‘‘کو بتایا ہے کہ جو موسم ربیع کی فصل ہے اس کی بوائی اکتو بر سے دسمبر کے آغاز تک جاری رہتی ہے، چار ے کیلئے اپریل سے اکتوبر تک کسی وقت بھی کا شت ہو سکتی ہے ۔