ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والی22رکنی سکھ یاتریوں کے وفد کا گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ

بدھ 14 مارچ 2018 15:00

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں کے ایک 22 رکنی گروپ نے بدھ کے روز گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گوردوارہ سچا سودا پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتریوں نے جنم استھان ننکانہ صاحب کا رخ کیا جہاں وہ اپنی باقی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

سکھ یاتری(آج) جمعرات کے روز گوردوارہ ڈیرہ صاحب کابھی دورہ کریں گے جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے جبکہ مذکورہ سکھ یاتری پاکستان میں اپنے مذہبی دورہ مکمل کرنے کے بعد 16 مارچ بروز جمعہ کو واپس ملائشیاء روانہ ہو جائیں گے۔ملائشیاء سے 22 رکنی سکھ یاتریوں کا وفد پانچ روزہ دورہ پر سردار گرومیت سنگھ ہری سنگھ کی قیادت میں 12 مارچ کو پاکستان آیا تھا اور یہ وفد پنجہ صاحب حسن ابدال میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب پہنچا ،ْ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور قیام و طعام و خوراک ،ْ صحت اور ٹرانسپوٹیشن کیلئے حکومت نے فول پروف انتظامات کئے تھے۔