باغبانوں کوسیب کی پیوند کاری رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 14 مارچ 2018 14:57

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو چھوٹے روٹ سٹاک کے ذریعے سیب کی پیوند کاری کا عمل مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ سیب کی افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری کی جاتی ہے اور عمومی طور پر چھوٹے سیب کے زیر بچے دسمبر میں اکھاڑ کر نرسری میں لگادیئے جاتے ہیں جو فروری و مارچ میں پیوند کاری کے قابل ہو جاتے ہیں نیز چھوٹے سیب کا روٹ سٹاک بذریعہ بیج بھی تیار کیا جاتا ہے اور سیب میں کلفٹ گرافٹنگ اور ٹی بڈ نگ کے ذریعے صیح النسل پودے کی افزائش کی جاتی ہے ، انہوںنے بتایا کہ کلفٹ گرافٹنگ فروری میں جبکہ ٹی بڈنگ مون سون کی بارشوں کے بعد کرنے کے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔