مونگ کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کیلئے زمین کا تجزیہ کروانا ضروری ہے ، ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 14 مارچ 2018 14:57

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مونگ کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کیلئے زمین کا تجزیہ کروانا ضروری ہے تاہم زمین کے تجزیے کی عدم موجودگی میں ایک بوری ڈی اے پی ، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری ٹی ایس پی ، آدھی بوری یوریا، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یاایک بوری امونیم سلفیٹ، اڑھائی سے تین بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے، ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ تمام کھادیں بوائی سے قبل آخری ہل کے ساتھ استعمال کرنے کے شاندار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، جس زمین میں پہلی دفعہ مونگ کاشت کی جائے وہاں بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگانے سے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہو سکتاہے۔