مونگ پھلی کی کاشت کے دوران کھادوں کے متناسب استعمال کی ہدایت

بدھ 14 مارچ 2018 14:57

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)کاشتکاروں کو مونگ پھلی کی کاشت کے دوران نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاشیم ،جپسم اور دیگر کھادوں کے متناسب استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ وسط اپریل تک مونگ پھلی کی کاشت مکمل کرلینی چاہیے کیونکہ مونگ پھلی کے بیج کو اگائو کیلئے 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت درکار ہوتاہے، ماہرین زراعت نے کہاکہ مونگ پھلی ایک پھلیدار فصل ہونے کی بدولت اپنی ضرورت کی 80 فیصد نائٹروجن فضاء سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ابتدائی نشوونما کیلئے کاشت کے وقت 20کلوگرام نائٹروجن ، 80کلوگرام فاسفورس اور 20کلوگرام پوٹاشیم فی ایکڑ ڈالی جائے توشاندار پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔