ابوظہبی میں 3 سالہ بچی عمارت کی 12ویں منزل سے گر کا جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 14:21

ابوظہبی میں 3 سالہ بچی عمارت کی 12ویں منزل سے گر کا جاں بحق
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) منگل کے روز ابوظہبی میں ایک عمارت کی 12 منزل سے 3 سال کی بچی گر کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کے پاس کوئی نہیں تھا جسکی وجہ سے بچی کمرے کی کھڑکی سے نیچے گر گئی ۔ بچی کی موت لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے متعلق کو پولیس کو دوپہر 1 بج کے 30 منٹ پر رپورٹ کیا گیا ، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک ٹیم کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ پولیس نے بچی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ابوظہبی کے مجرمانہ تحقیق ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈرائکٹر کمانڈرحماد النیادی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ کو ایسی لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے اور اتنے چھوٹے بچے کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :