پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 14:21

پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوذان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔وہ ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل احمد فوذان نے 1986 میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیااور امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔

ریئر ایڈمرل احمد فوذان پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ریئر ایڈمرل احمد فوذان ترقی پانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :