سندھ حکومت کا لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے ..
تازہ ترین : 1

سندھ حکومت کا لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کا مقدمہ فوجی عدالت ..
سیہون(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) سندھ حکومت نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے -کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ سیہون کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس فوجی عدالت میں چلائے جانے کا امکان ہے، اس لئے مزید کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ،، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش بم حملے میں 80 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، مقدمے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد نادرعلی جاکھرانی گرفتار ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:21:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :