چین میں جنوری اور فروری کے دوران بجلی کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ

بدھ 14 مارچ 2018 14:57

چین میں جنوری اور فروری کے دوران بجلی کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) چین نے کہا ہے کہ جنوری اور فروری کے دوران بجلی کی ملکی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو اگست 2013 ء کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ہے،اس کی وجہ ماحول دوست ذرائع سے بجلی کی نسبتا تیز پیداوار ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ہائیڈرو پاور پلانٹس کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا،2017 ء کے پہلے دو ماہ کی ہائیڈرو پیداوار میں 4.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔جوہری، ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں بالترتیب 17.9 فیصد، 34.7 فیصد اور 36 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :