امریکا نے کینیڈا سے اخباری کاغذ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی

بدھ 14 مارچ 2018 14:44

امریکا نے کینیڈا سے اخباری کاغذ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) امریکا نے کینیڈا سے اخباری کاغذ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہرسال کینیڈا سے بھاری مقدار میں اخباری کاغذ درآمد کیا جاتا ہے، 2016 ء کے دوران اس کی کل درآمد 1.27 ارب ڈالر رہی۔مقامی تاجروں کا موئقف ہے کہ کینیڈین اخباری کاغذ ملک میں مناسب سے کم قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نارتھ پیسفک پیپر کمپنی کی شکایت پر کیا گیا، اس کے مطابق مستقبل میں کینیڈا سے اخباری کاغذ درآمد کرنے والوں کو کل قیمت کا 22.16 فیصد نقد رقم کی صورت میں جمع کرانا ہوگا۔یاد رہے کہ امریکا اور کینیڈا سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں تاہم گزشتہ سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد کشیدگی کی صورتحال ہے۔انھوں نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ معاہدے کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس پر زبردستی دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرایا۔

متعلقہ عنوان :