لاہور ہائیکورٹ،خصوصی افراد کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سی17اپریل کو جواب طلب

بدھ 14 مارچ 2018 14:44

لاہور ہائیکورٹ،خصوصی افراد کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ..
لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس انوارالحق نے سپیشل افراد کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار مقامی شہری فاروق رضا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جبکہ انکے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،انہوں نے استدعا کی کہ حکومت خصوصی افراد کے لیے عوامی مقامات پر الگ ٹوائلٹ بنانے، خصوصی افراد کی لیے الگ اور مفت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے مزید استدعا کی کہ الیکشن کمشن کو پابند کیا جائے کہ وہ خصوصی افراد کے گھروں میں ہی ووٹ ڈالنے کا انتظام کرے،جس پر عدالت نے وفاقی حکومت‘الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو17 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :