جنوری اور فروری کے دوران چین کے رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا

بدھ 14 مارچ 2018 14:44

جنوری اور فروری کے دوران چین کے رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ میں 9.9 فیصد اضافہ ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) چین میں جنوری اور فروری کے دوران رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ میں 9.9 فیصد اور جائدادوں کی فروخت میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔چین کے قومی شماریاتی بیورو کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ جنوری اور فروری کے دوران رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ میں 9.9 فیصد اور جائدادوں کی فروخت میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق رئیل سٹیٹ سیکٹر جس سی40 بزنس سیکٹرز براہ راست جڑے ہوئے ہیں نے رواں سال میں ترقی کی ہے،گزشتہ سال ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی کے باعث رئیل سٹیٹ کو فائدہ پہنچا۔

2018کے پہلے دو ماہ میں پراپرٹی سیل میں4.1 فیصد اضافہ ہواتاہم یہ اضافہ 2107 میں7.7 فیصد رہا،پراپرٹی سیل بائے ایریا میں دسمبر2017 میں 6.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔نئی تعمیرات بائے فلور ایریا میں2.9 فیصد اضافہ رہا۔ دسمبر میں پراپرٹی انوسٹمنٹ میں بھی اضافہ ہوا تاہم سست روی طاری رہی۔

متعلقہ عنوان :