ٹویوٹا نے اپنے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 1,300ین ( 12.20ڈالر) ماہانہ اضافہ کر دیا

بدھ 14 مارچ 2018 14:44

ٹویوٹا نے اپنے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 1,300ین ( 12.20ڈالر) ماہانہ ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) جاپانی کار ساز ادارہ ٹویوٹا اپنے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں1,300ین( 12.20ڈالر) ماہانہ اضافہ کے لئے رضامند ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن کی ورکرز یونین نے ادارے سے بنیادی تنخواہ میں 3,000 ین اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم بدھ کو اطلاعات کے مطابق ٹویوٹا نے اپنے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 1,300ین( 12.20ڈالر) ماہانہ اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق نئے مالی سال (یکم اپریل) سے ہوگا۔ٹویوٹا نی2015 میں ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 4,000 ین اضافہ کیا تھا۔ٹویوٹا کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کا یہ مسلسل پانچواں مالی سال ہے۔