چین میں جنوری اور فروری کے خام تیل کی پیداوار 30.37 ملین ٹن رہی

بدھ 14 مارچ 2018 14:44

چین میں جنوری اور فروری کے خام تیل کی پیداوار 30.37 ملین ٹن رہی
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) چین میں ماہ جنوری اور فروری کے دوران کروڈ(خام تیل)کی پیداوار 30.37 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلی1.9فیصد کم رہی تاہم ریفائن آئل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔چین کے قومی شماریاتی بیورو کے مطابق رواں سال کے ماہ جنوری اور فروری کے دوران کروڈ(خام تیل)کی پیداوار جون2011 کے بعد پہلی بار کم ترین سطح 30.37 ملین ٹن (3.76 ملین بیرل یومیہ ) رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلی1.9فیصد کم تھی جس کی وجہ اعلی پیداواری اخراجات رہے۔

(جاری ہے)

بیورو کے مطابق کروڈ آئل کی پیداوار دینے والی بڑی کمپنی چائنا پٹرولیم کارپوریشن کی کروڈ پیداوار گزشتہ سال کے جنوری اور فروری کے مقابلے رواں سال کے ان دو ماہ میں1.6 فیصد کم رہی جس کی وجہ بعض آئل فیلڈ میں کا م کا بند ہونا تھا۔رپورٹ کے مطابق چین میں تیل صاف کرنے والے کارخانوں(ریفائنریز)کی پیداوار میں اس عرصہ میں گزشتہ سال کے ان دو ماہ کے مقابلی7 فیصد سے 93.4 ملین ٹن (11.56 ملین بیرل یومیہ) اضافہ ہوا جو کہ تیسرا بڑا سالانہ پیداواری ریکارڈ ہے۔شماریاتی بیورو نے بتایا کہ قدرتی گیس کی پیداوار میں جنوری اور فروری میں 4.9 فیصد سے 26.2 بلین کیوبک میٹرز تک اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :