چین، جنوری اور فروری دو ماہ کے دوران سٹیل کی 136.82 ملین ٹن رہی،5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 14 مارچ 2018 14:32

چین، جنوری اور فروری دو ماہ کے دوران سٹیل کی 136.82 ملین ٹن رہی،5.9 فیصد ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) چین کی سٹیل ملوں نے جنوری اور فروری دو ماہ کے دوران سٹیل کی136.82ملین ٹن پیداوار دی جو کہ گزشتہ سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں5.9 فیصد زیادہ رہی۔

(جاری ہے)

چین کے قومی شماریاتی بیورو سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری میں ایک ہفتے کی سالانہ تعطیلات کے باوجودسٹیل ملوں میں سٹیل کی136.82ملین ٹن پیداوار ہوئی جوکہ گزشتہ سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں5.9 فیصد زیادہ ہے۔سٹیل ملوں کی یومیہ پیداوار صلاحیت ان ماہ میں2.32 ملین ٹن دسمبر 2107 کے مقابلی7.4 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال کے جنوری اور فروری کے مقابلی5 فیصد زیادہ رہی۔

متعلقہ عنوان :