سول سیکرٹریٹ،ایل ڈی اے، پی ایل ڈی سی سے اہم ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 14 مارچ 2018 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے سول سیکرٹریٹ،ایل ڈی اے، پی ایل ڈی سی سے اہم ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

متن کے مطابق میاں محمودالرشید نے کہا کہ56 کمپنیوں اور پنجاب کے اہم منصوبوں کے ریکارڈ کی منتقلی کئی روز سے جاری ہے اور اس عمل کی نگرانی حکومتی ذمہ داران کر رہے ہیں جبکہ دفاتر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکی35 سے زائدکمپیوٹرز بھی منتقل کیے گئے ہیں،دستاویزات کی منتقلی اس طریقے سے کی جارہی ہے کہ معلوم ہو جیسے روٹین فائلیں اور کاغذات جاتے ہیں، تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ اسرار سعید،بلال قدوائی،امتیازحیدر،کرنل (ر) عارف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد یہ کام تیز کردیا گیا، جمع کرائی جانیوالی تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریکارڈکی منتقلی روکی جائے اورایوان میں ریکارڈ غائب کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔