بغیر ویزے کے پاکستان آنیوالے دوغیر ملکی مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا

پرتگال ،جنوبی افریقہ سے آنیوالے مسافر چیمبرآف کامرس کے لیٹر پر آئے ،تحقیقات میں جعلی نکلے امیگریشن نے لاہور سے جعلی سفری دستاویزات پر سائوتھ افریقہ جانیکی کوشش کرنیوالے مسافر کو گرفتار کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 14:32

بغیر ویزے کے پاکستان آنیوالے دوغیر ملکی مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہی ڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دوغیر ملکی مسافروں کو ویزا نہ ہونے کے باعث ڈی پورٹ کردیا گیا۔لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے پرتگال اورجنوبی افریقہ سے آنے والے دوغیرملکی مسافروں کو دوبارہ واپس بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

بے دخل کئے گئے مسافروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کا ویزا نہیں بلکہ چیمبرآف کامرس کے لیٹر تھے اور وہ بھی تحقیقات کے بعد جعلی نکلے۔ امیگریشن حکام نے لاہور ائیر پورٹ سے ہی جعلی سفری دستاویزات پر سائوتھ افریقہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر ذوہیب محمود کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :