پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے فائزہ ملک کو مٹھائی اندر لیجانے سے روکدیا

سکیورٹی انچارج سے ملاقات کے بعد مٹھائی اندر لے جانے کی اجازت ملی

بدھ 14 مارچ 2018 14:32

پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے فائزہ ملک کو مٹھائی اندر لیجانے سے روکدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے پیپلزپارٹی خاتون رکن اسمبلی فائزہ ملک کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں لائی گئی مٹھائی اندر لے جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے مطابق رکن اسمبلی کو مٹھائی ایوان میں لے جا کر تقسیم کرنے کے خدشے کے پیش نظر روکا گیا ۔ تاہم فائزہ ملک کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ مٹھائی اپوزیشن اراکین کیلئے لائی ہیں اور اسے اپوزیشن چیمبر میں تقسیم کیا جائے گا۔ فائزہ ملک نے سکیورٹی انچارج سے ملاقات کر کے اپنے موقف سے آگاہ کیا جس کے بعد انہیں مٹھائی اندر لے جانے کی اجاز ت دیدی گئی ۔