Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر اپیل مسترد کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 14:00

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر اپیل مسترد کردی
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی سابق رکن عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے عمران خان کی دائر اپیل مسترد کردی ہے۔سپریم کورٹ میں عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے کیا تحریری استعفا آیا ہے؟۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تحریری استعفا نہیں آیا تاہم انہوں نے میڈیا میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شیخ رشید نے بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا تھا لیکن کیا اعلان کے بعد ان کا استعفیٰ ہو گیا، اسی طرح عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس میں استعفا دینے کی بات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی اپیل مسترد کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ لہذا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر وہ آئین کے تحت اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہوگئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :