پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 14:00

پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کردیا ہے۔پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔104 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے جب کہ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے بھی اپوزیشن لیڈر کے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پردستخط کر دیئے ہیں اور فاٹا کے تعاون کے بعد شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔