بالی وڈ کی آنے والی کامیڈین فلم ‘ہاؤس فل 4’ کے مرکزی ہیروز کے نام تو سامنے آگئے

تاحال فلم کی مرکزی اداکاراؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی

بدھ 14 مارچ 2018 14:27

بالی وڈ کی آنے والی کامیڈین فلم ‘ہاؤس فل 4’ کے مرکزی ہیروز کے نام تو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ کی آنے والی کامیڈین فلم ‘ہاؤس فل 4’ کے مرکزی ہیروز کے نام تو سامنے آگئے، تاہم تاحال فلم کی مرکزی اداکاراؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دو دن قبل ہی فلم کی ٹیم نے تیسرے مرکزی ہیرو کے لیے بوبی دیول کی تصدیق کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاؤس فل 4 کی مرکزی اداکاراؤں کیلئے پرینیتی چوپڑا ،ْ دیشا پٹنانی اور کیارہ ایڈوانی کا نام لیا جا رہا تھا، ساتھ ہی سوناکشی سنہا کوبھی کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ہاؤس فل 4 میں پرینیتی چوپڑا اور سوناکشی سنہا نظر نہیں آئیں گی۔

بالی وڈ ہنگامہ نے اپنی خبر میں فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کے حوالے سے بتایا کہ فلم میں سوناکشی سنہا کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں غلط ہیں۔

(جاری ہے)

ساجد نڈیاڈوالا نے ہاؤس فل 4 میں سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنے اور ان سے اس حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ سے نہیں ملے۔ادھر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی فلم میں اپنی کاسٹ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

دو دن قبل ہی ڈی این اے انڈیا نے خبر دی تھی کہ پرینیتی چوپڑا نہ صرف ہاؤس فل 4 میں مرکزی کردار میں نظرآئیں گی بلکہ انہیں فلم کے گانے میں بھی اپنی آواز کا جادو جگانے کی پیش کش کی گئی ہے تاہم اداکارہ نے گزشتہ روز ٹوئیٹ کے ذریعے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ فلم کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ،ْپرینیتی چوپڑا نے میڈیا کو گزارش کی کہ وہ اس طرح جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔

علاوہ ازیں فلم کی ٹیم نے تاحال ہاؤس فل 4 کی مرکزی اداکاراؤں کا اعلان نہیں کیا جس وجہ سے اداکاراؤں کے حوالے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ ہاؤس فل سیریز کا شمار بھی بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈین سیریز میں ہوتا ہے، جس کی اب تک تین فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ اب اس سیریز کی چوتھی فلم بنائے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کامیڈی سیریز کی پہلی فلم ہاؤس فل 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مک اور ارجن رامپال نے کام کیا تھا۔سیریز کی دوسری فلم 2012 اور تیسری فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی ،ْ اب اس کی چوتھی فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :