سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے تو کھل کر بات کرنی چاہیے ،ْ شیخ وقاص

سیاسی لیڈر میں اگر سچ بولنے کی ہمت نہ ہو تو چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا لیڈر ہو اس کو دوسروں کو لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں ،ْانٹرویو

بدھ 14 مارچ 2018 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ وقاص نے ریاستی اداروں سے محاذ آرائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کو اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نظر آتا ہے تو کھل کر بات کرے لیکن لوگ نجی محافل میں ایسی باتیں کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ذاتی طور پر پہلے بھی کئی دفعہ میڈیا پر کہہ چکا ہوں کہ میں اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ ہم یہاں سے چلے جائیں گے پر اس ملک اور اس کے اداروں کو قائم رہنا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈر میں اگر سچ بولنے کی ہمت نہ ہو تو چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا لیڈر ہو اس کو دوسروں کو لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کے سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے تو پھر کھل کر بات کریں ،ْیہاں لوگ اپنی ذاتی محفلوں میں گفتگو ضرور کرتے ہیں مگر کھل کر بات کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔ایک سوال پر شیخ وقاص نے کہا کہ ہمارے سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ ذاتی جارحیت یا شکایات کی بنا پر چیزوں کو نظر انداز کرتے ہیں جس کی وجہ سے معاملات درست پیرائے میں سامنے نہیں آتے۔

متعلقہ عنوان :