چیئرمین نادرا کا کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولنے کا حکم

سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا ،ْ عثمان مبین

بدھ 14 مارچ 2018 14:27

چیئرمین نادرا کا کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین عثمان مبین نے شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا اور سائلین سے مسائل پوچھے اور عوامی مشکلات پر اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا ،ْچیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔چیئرمین نادرا نے ڈیفنس میگا سینٹر کے تمام عملے کو تبدیل کردیا اور عوامی شکایات پر 4 سینٹرز کے انچارج کو معطل کردیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نادرا عام سائل بن کر سائٹ میں واقع میگا سینٹر پہنچے اور طویل قطار میں کئی گھنٹے کھڑے رہے۔اس موقع پر طویل مشاہدے کے بعد چیئرمین نادرا نے شہریوں کو دانستہ تنگ کرنے اور ذمے داری سے غفلت برتنے والے عملے کے ایک فرد کو معطل جبکہ دوسرے کو برطرف کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :