شیرشاہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

بدھ 14 مارچ 2018 14:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) شیرشاہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق شیرشاہ میں محمودی مسجد کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے مطابق مقابلے میں ملزم جہانزیب شدید زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلئے گئے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا،زخمی کو سول ا سپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہلاک ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شیرشاہ پولیس کو 6 مقدمات میں مطلوب تھا،پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :