ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سودی نظام کے خلاف شیراکبر خان کے بل پر متعلقہ کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 14 مارچ 2018 14:21

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سودی نظام کے خلاف شیراکبر خان کے بل پر متعلقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے سودی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیراکبر خان کے بل پر متعلقہ کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میںشیر اکبر خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ انہوں نے 2015ء میں سودی نظام کے خلاف ایک بل ایوان میں پیش کیا تھا جو متعلقہ کمیٹی کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے۔ بیورو کریسی کی طرف سے متعلقہ کمیٹی میں بتایا گیا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ بتدریج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری‘ کرپشن اور بدامنی سودی نظام کی وجہ سے ۔ چیئر سے درخواست ہے کہ اس بل پر پیشرفت ہونی چاہیے جس پر ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :