پاکستان پوسٹ کی ممکنہ نجکاری کی مخالفت کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی

بدھ 14 مارچ 2018 14:21

پاکستان پوسٹ کی ممکنہ نجکاری کی مخالفت کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی نجکاری کی ہم مخالفت کریں گے‘ اس سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اندازے ہیں کہ پاکستان پوسٹ کو نجی شعبے کے حوالے کیا جارہا ہے۔ 15 فروری کو ایک جوائنٹ ونچر کا اشتہار چھپوایا گیا۔ یہ معاملہ نجکاری کی طرف جارہا ہے ہم اس کی نجکاری کی مخالفت کریں گے۔ ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :